لاڑکانہ (ڈیسک)سندھ کے شہر لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
سند ھ کے شہر لاڑکانہ میں 10 سالہ بچے کو کتے کے کاٹنے کا ویکسین نہ ملنے پر جاں کی بازی ہار گیا ۔10سالہ میر حسن کے والد صفدر ابڑوکے مطابق بچے کو کچھ عرصے پہلے بائولے کتے نے کاٹا تھا، متاثرہ بچے کو شکارپور، سلطان کوٹ اور دیگر مقامات پر لے کر گئے لیکن کہیں بھی دادرسی نہ ہوسکی۔ڈاکٹر کے مطابق شکارپور اور جیکب آباد سمیت ڈویژن بھر میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی کمی ہے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے مرض بگڑ چکا تھا اور اس اسٹیج پر بچے کا علاج ممکن نہ تھا۔