You are currently viewing لاڈلہ کوئی نہیں، سپریم کورٹ نے قانون پر فیصلہ دینا ہے، شیخ رشید

لاڈلہ کوئی نہیں، سپریم کورٹ نے قانون پر فیصلہ دینا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی شخص سپریم کورٹ کا لاڈلہ نہیں، عدالت نے قانون پر فیصلہ دینا ہے۔
سپریم کورٹ اسلام آباد کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ سپریم ہے، تمام اداروں اس کے فیصلے کے پابند ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ملک کی بقا ہے، صاف شفاف، منصفانہ اور پرامن انتخابات کروا کر ملک کی باگ ڈور منتخب لوگوں کے حوالے کی جانی چاہیے۔
عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دینا ہے، الیکشن دو ماہ پہلے ہو جائیں یا بعد میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کوئی منہ نہیں لگا رہا، آئی ایم ایف والے چھٹی کرا چکے ہیں۔ سعودی عرب اور یو اے ای نے جھنڈی کرا دی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت افراتفری، معاشی ابتری، سیاسی غیر یقینی کا شکار ہے، 10پریس کانفرنسز وزرا کرتے ہیں، 10بندے آٹے کے لیے مر جاتے ہیں، ان لوگوں نے پاکستان کا یہ حال کر دیا ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.