You are currently viewing لائن لاسز کمی کے ساتھ بجلی چوری کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں، وفاقی کابینہ

لائن لاسز کمی کے ساتھ بجلی چوری کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں، وفاقی کابینہ

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی کابینہ نے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی منظوی کے علاوہ لائن لاسز کمی سمیت بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 23 جنوری کے بجلی بریک ڈاؤن پر 18 صفات پر مشتمل رپورٹ پیش کی گئی،
ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان کی جانب سے رپورٹ پر تفصیلی بحث کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں این ٹی ڈی سی، نیپرا اور پاور کنٹرول مینجمنٹ اور شفٹ انچارج ذمہ دار قرار دیئے گئے، کابینہ نے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم نے مسلسل 3 بریک ڈاؤن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پاور منسٹری کو جامع پلان بنانے اور سسٹم کی بہتری کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں لائن لاسز کمی اور بجلی چوری پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے لائن لاسز کمی کے ساتھ بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.