پشاور (اسٹاف رپورٹر) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف شہروں کی طرح پشاور میں بھی پیٹرول پمپس پر پیٹرول ملنا دوبھر ہوگیا جسکے باعث شہریوں کو شدید مشکالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پشاور میں جن پمپس پر پیٹرول دستیاب ہے وہاں شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں جبکہ اکثر پیٹرول پمپس خشک ہوگئے ہیں ۔
پیٹرول پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ہوتا ہے اسٹاک ختم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور نیا آرڈر فوری طور پر نہیں دیا جاتا جس کے باعث مشکل کا سامنا پیش کرنا پڑتا ہے جبکہ دوسری جانب پشاور میں قائم سرکاری تیل ڈپو کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسٹاک موجود ہے ، جتنے آرڈرز ملے ہیں انہیں سپلائی معمول کے مطابق کی جارہی ہے۔