You are currently viewing قیدیوں کی رہائی میں تاخیر :طالبان کا افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

قیدیوں کی رہائی میں تاخیر :طالبان کا افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:07/04/2020 16:31
  • Reading time:1 mins read

کابل (ڈیسک) قیدیوں کی رہائی می تاخیر پر  طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات ختام کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو قیدیوں کی رہائی کے عمل کی تصدیق کے لیے کابل بھیجا گیا تھا تاکہ تصدیق کی جاسکے کہ معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوا ہے کہ نہیں۔

سیاسی دفتر کے ترجمان نے کہا کہ بدقسمتی سے قیدیوں کی رہائی کا عمل ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگیا ہے اور صرف بہانے بنائے جارہے ہیں تاہم اب قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر ہماری ٹیم کسی مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.