اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین 1ارب درختوں کی تنصیب سمیت ماحولیات کےتحفظ کیلئےہمارے اقدامات اورانسانی حقوق کےحوالےسےقومی منصوبہ عمل کی تحسین کرچکی ہے۔
سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر تے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے لکھا ہےکہ یورپی یونین 1ارب درختوں کی تنصیب سمیت ماحولیات کےتحفظ کیلئےہمارے اقدامات اورانسانی حقوق کےحوالےسےقومی منصوبہ عمل کی تحسین کرچکی ہے۔چونکہ GSP پلس ہماری تجارت و معیشت کیلئے سودمند ثابت ہورہاہےچنانچہ قوم کےبہترین مفاد میں ہم انسانی حقوق سے متعلق اپنے فرائض نبھانے کیلئےپرعزم ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا ہےکہ ہم نے وراثت میں خواتین کاحصہ یقینی بنانے کیلئےقانون نافذکیاجبکہ بچوں سےمزدوری کےانسداد، خواجہ سراؤں کےمفادات کےتحفظ، تشدد سمیت دیگرموضوعات پرقوانین میں سےسقم ہٹانے،اہل صحافت/شعبہ ابلاغ سےمنسلک پیشہ ورافرادکی حفاظت سمیت دیگرانسانی حقوق کےحوالےسےاپنی ذمہ داریاں نبھانےکیلئےپرعزم ہیں
عمران خان نے کہا ہےکہ یورپی یونین کے جی ایس پلس معاہدے سے پاکستان کی تجارت مستفید ہوئی ہے۔ جی ایس پی پلس معاہدے میں شامل انسانی حقوق کے 6 کنونشنز سمیت ہم ان تمام 27 بین الاقوامی کنونشز جن کا پاکستان حصہ ہے، کے تحت اپنے ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ یہ معاہدے ہمارے لئے سودمند ہیں۔