اسلام آباد (ڈیسک) مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ قوم کو مبارک ہو۔ (ن) لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے
ٹوئٹر پر جاری بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ آج خود (ن) لیگ کے اندر سے مطالبہ ہورہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کو وطن واپس لاؤ۔ وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ (ن) لیگ نے بھی اپنالیا ہے۔ قوم کو مبارک ہو۔ (ن) لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے جو وزیراعظم عمران خان کی سیاسی محنت کی جیت ہے۔