You are currently viewing قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا یوم تکریم شہدائے پاکستان پر پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا یوم تکریم شہدائے پاکستان پر پیغام

لاہور (ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سوشل میڈیا پر بابر اعظم نے پاکستان کے تمام لوگوں کے لیے خاص پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ”ہر پاکستانی مٹی کی محبت میں شہید ہونے والوں سے بے حد محبت کرتا ہے، پاکستانی عوام شہدا کی خدمات کو کبھی بھولی ہے اور نہ بھولے گی، آئیں سب مل کر پاکستان کی کامیابی میں ساتھ دیں“۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے جس میں قوم شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔