You are currently viewing قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیتنے والی قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 5 ،5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان فائنل مقابلہ ہوا۔
پاکستان نے پہلے دونوں سیٹ 21-25، 19-25 سے اپنے نام کیے، تیسرے سیٹ میں ترکمانستان نے 25-20 سے کمبیک کیا۔
پاکستان نے میچ کا چوتھا سیٹ 14-25 سے جیت کر ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔
بعد ازاں احسن اقبال نے قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 5،5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن اور ٹیم کو سینٹرل ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبار کباد پیش کرتا ہوں، ٹورنامنٹ کے ذریعے سینٹرل ایشیا ممالک کے درمیان تعلقات مزید بڑھیں گے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ والی بال ٹیم کا کوئی کھلاڑی بے روزگا رہے تو اسے 7 دنوں میں نوکری دیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.