You are currently viewing قومی سلامتی کمیٹی میں فیصلے کرنے والوں سے قوم کو زیادہ خطرہ ہے، بیرسٹر سیف

قومی سلامتی کمیٹی میں فیصلے کرنے والوں سے قوم کو زیادہ خطرہ ہے، بیرسٹر سیف

پشاور (ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں وہ لوگ فیصلے کر رہے ہیں جن سے قوم کو سب سے زیادہ خطرہ ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں میں صوبے سے مشاورت نہیں کی جا رہی ہے، وفاق کا ہمارے ساتھ رویہ دشمنی پر مبنی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں انہیں خدا حافظ کہہ سکتے ہیں، ہم خود اسپیکر کی منتیں کر رہے ہیں کہ ان کے استعفے قبول کرو۔ عمران خان جس کو ٹکٹ دیں گے وہی ایم این اے اور ایم پی اے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کسی کو دھمکی نہیں دی ہے انہیں اطلاع ملی تو انہوں نے صرف محتاط رہنے کا کہا۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی نے افغانستان کے اندر جا کر کارروائیاں کرنے والے بیانات کو ملک دشمن بیانات قرار دیا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7