You are currently viewing قومی خواتین فٹ بال ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئی

قومی خواتین فٹ بال ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئی

راولپنڈی (ڈیسک) قومی خواتین فٹ بال ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئی، ٹورنامنٹ میں سعودی عرب، پاکستان، کوموروس اور ماریشس کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ (کل) بروز بدھ کو کوموروس کے خلاف کھیلے گی، قومی ٹیم کو ماریہ خان لیڈ کریں گی۔
اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ملیکہ نور (نائب کپتان)، عالیہ صادق، انمول ہیرا، نادیہ خان، نقیہ علی، صنوبر عبدالستار، ظہمینہ ملک، زویا ذیشان، ماریہ خان، آمنہ حنیف، انوشے عثمان، ماروی بیگ، رامین فرید، سوہا ہیران، مشال اکرم بھٹی، نزالیہ صدیقی، سحر زمان، صاحبہ شیر دل، سارہ خان، صوفیہ قریشی، فاطمہ ناز، مافیہ پروین، نشا اشرف اور رومیسا خان شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز (کل) بروز بدھ کو کوموروس کے خلاف میچ سے کرے گی۔
قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 15جنوری کو ماریشس اور تیسرا میچ 19 جنوری کو سعودی عرب کے خلاف کھیلے گی۔