اسلام آباد(ڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کمیٹی کی گذشتہ سفارشات کی رپورٹ اور عملدآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال،امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کے بعد اثرات کا جائزہ اور پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے علاوہ کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔