You are currently viewing قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری

اسلام آباد (ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد چوتھے نمبر پر ہے۔قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق رواں شیڈول کے مطابق کل (ہفتے کو) قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا، علیحدہ سے اسمبلی اجلاس طلب نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے قومی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کے فیصلے کی مصدقہ کاپی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہو چکی ہے۔
ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ عدالتی فیصلے کے مطابق اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔نوٹیفکیشن میں عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کا باقاعدہ حوالہ دیا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی عدالتی فیصلہ بھجوا دیا گیا ہے۔