اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومتی ایم این اے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ اور 2024 کا آرڈیننس آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی بینچوں کی تشکیل کا معاملہ اور آرٹیکل 184 تھری کا اختیار بھی دیکھنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل پرائیوٹ ممبر عبدالقادر کا تھا، آج ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
عقیل ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کے لیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت نہیں، یہ معاملہ سادہ اکثریت سے طے ہونا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ حکومت اپنے جج لانا چاہتی ہے۔