You are currently viewing قومی ادارہ صحت کی ہیٹ/سن سٹروک سے متعلق ہدایات

قومی ادارہ صحت کی ہیٹ/سن سٹروک سے متعلق ہدایات

اسلام آباد (ڈیسک)قومی ادارہ صحت نے ملک کے مختلف حصوں میں زیادہ درجہ حرارت کی حالیہ لہر کے تناظر میں ہیٹ/ سن سٹروک سے متعلق ہدایت جاری کر دی ہیں ۔

یہ ایڈوائزری ہیٹ/ سن سٹروک کی روک تھام کیحوالے سیبروقت اور مناسب اقدامات کے لئے صحت کے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق ہیٹ اسٹروک ایک ایسی طبی حالت ہے جس کابروقت مناسب علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ اسکی علامات میں گرم اور خشک جلد، کمزوری یا سستی، بخار، سردرد، اور دل کی دھڑکن کا تیز ہونا شامل ہے۔ ہیٹ سٹروک کابروقت مناسب طریقے سے علاج نہ کیا جائیتو یہ موت کا سبب بن سکتی ہے یا اعضا کو نقصان پہنچا سکتی ہے یا معذوری کا سبب بن سکتی ہے۔شیر خوار، 65 سال سے زائد عمر کے افراد، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض، ایتھلیٹس اور آٹ ڈور کام کرنیوالے ورکرز کو ہیٹ اسٹروک کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ایڈوائزری میں مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر پر بھی زور دیا گیا ہے۔گرم موسم میں زیادہ پانی پئیں۔گرم مرطوب موسم میں یا زیادہ درجہ حرارت والی جگہوں پر براہ راست سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کریں۔گرم موسم میں سر کو ٹوپی سے ڈھانپیں اور ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں۔براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے والے افراد کو وافر مقدار میں پانی/ مشروب کا استعمال کرنا چاہیے۔مزید معلومات کے لئے یہ ایڈوائزری قومی ادارہ صحت کی ویب سائیٹ (www.nih.org.pk) پر موجود ہے۔