You are currently viewing قومی احتساب بیورو نے پرویز الٰہی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

قومی احتساب بیورو نے پرویز الٰہی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

لاہور (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کے خلاف قومی احتساب بیورو نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے اسٹیٹ بینک سے پرویز الہٰی سمیت 9 اہم شخصیات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 2 پراپرٹی ٹائیکونز کے بینک ریکارڈ اور ٹرانزیکشنز ریکارڈ طلب کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے پنجاب میں موجود بینکوں سے غیرملکی ٹرانزیکشنز سمیت کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ترسیلات کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے اسٹیٹ بینک کو تمام تر ریکارڈ 23 جون تک فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب پرویز الہٰی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہا ہے۔