You are currently viewing قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نےعمران خان کو کل طلب کرلیا، نوٹس کی تعمیل

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نےعمران خان کو کل طلب کرلیا، نوٹس کی تعمیل

راولپنڈی (ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو کل طلب کرلیا۔
نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
نیب کی جانب سے عمران خان کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے بنی گالہ کی رہائش گاہ پر نوٹس کی تعمیل بھی کردی گئی ہے ۔
نوٹس میں کہا گیا ہےکہ آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، آپ نےریاستی تحائف کو بیچا اور ڈکلیئر نہیں کیا۔
نیب کے نوٹس میں آئی فون اور گھڑیوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

نیب کے جاری کردہ نوٹس کا عکس

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7