ملتان (ڈیسک)عدالت نےماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےمرکزی ملزم وسیم کوعمر قید کی سزا اورعبدالقوی کو بری کر دیا ۔
ملتان کی سیشن کورٹ نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم محمد وسیم کو عمر قید اس مقدمے کے ایک اور ملزم اور قندیل کے دوسرے بھائی اسلم شاہین کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہےجبکہ مفتی عبدالقوی سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کوملتان کے علاقے مظفر آباد میں قتل کیا گیا تھا۔