You are currently viewing قمر زمان کائرہ کا احتساب عدالت کی طرف سے جانے والے راستوں کی بندش پر سخت برہمی کااظہار

قمر زمان کائرہ کا احتساب عدالت کی طرف سے جانے والے راستوں کی بندش پر سخت برہمی کااظہار

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما قمر زمان کائرہ نے احتساب عدالت کی طرف سے جانے والے راستوں کی بندش پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وکلاء عدالتوں میں نہیں آئیں گے تو کیس کیسے لڑینگے ۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احتساب عدالت کی طرف جانے والے تمام راستے بند کئے گئے ہیں جس کے باعث وکلاء کو بھی مشکلات کاسامنا کر ناپڑا ہے ۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ اگر وکلا عدالتو ں میں نہیں آئیں گے تو کیس کیسے لڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم بول رہے ہیں دھرنا دیں ہم کنٹینر دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈری ہوئی حکومت ہے یہاں 5 افراد آئے ہیں اور 5000 اہلکار کھڑے کردیے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ زرداری صاحب نے میڈیا پر میسج کیا تھا کہ کارکنان نہ آئیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.