دوحہ(ڈیسک) قطر کی دوبائیو ٹیک کمپنیاں قدرتی گیس سے پروٹین تیار کرنے کے لیے پرامید ہیں جو مچھلیوں اور دوسرے جانوروں کی خواراک میں استعمال ہوگی۔
دوحہ میں قائم انڈسٹریل بائیو ٹیک انوسٹر گلف بائیو ٹیک اور یونی بائیو نے قطر میں دیرپا آرگینک پروٹین کی تیاری کے لیے لائسنس کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔یونی بائیو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہینرک بوش لارسن نے کہا ہے کہ قطر میں بڑی مقدار میں قدرتی گیس اس ملک کو یونی پروٹین کی پیداوار کے لیے ترجیح بناتی ہے۔گلف بائیوٹیک نے ابتدائی طور پر ایک پلانٹ کے لیے لائسنس حاصل کرنے کا معاہدہ کیا ہے جس میں چار مشینیں سالانہ چھ ہزار ٹن یونی پروٹین تیار کریں گی۔پلانٹ میں تیار کی جانے والی یونی پروٹین کو مچھلیوں اور جانوروں کی خوراک میں سپلیمنٹ کے طور پر شامل کیا جائے گا۔یہ خوراک مچھلیوں کی موجودہ خوراک اور سویا بین کی جگہ لے گی جو جانوروں کے بھی استعمال میں ہے۔