You are currently viewing قطر میں عیدالفطر پر شہری 11 روز کی طویل چھٹیاں منائیں گے

قطر میں عیدالفطر پر شہری 11 روز کی طویل چھٹیاں منائیں گے

دوحہ (ڈیسک) خلیجی ملک قطر میں عیدالفطر پر 11 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
عید کی تعطیلات 19 سے 27 اپریل تک ہوں گی، جمعہ اور ہفتہ کو چھٹیوں کے باعث مجموعی طور پر11 روز کی تعطیلات ہوجائیں گی۔
گزشتہ روز حکومت کی جانب سے وزارتوں، سرکاری ایجنسیوں، عوامی محکموں اور اداروں کیلئے عید تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔
عید کی چھٹیاں بدھ 19 اپریل سے 28 رمضان المبارک سے شروع ہو کر اگلے جمعرات تک جاری رہیں گی جبکہ دفتری امور 30 اپریل بروز اتوار سے شروع انجام دیئے جائیں گے۔
دوسری جانب عمان اور متحدہ عرب امارات میں بھی عید پر 5 دن کی تعطیلات ہوں گی۔
سعودیہ نے نجی اور غیر سرکاری شعبوں کیلئے 4 دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7