You are currently viewing قطر میں ایک دن میں کرونا وائرس کے 238 کیسوں کی تصدیق

قطر میں ایک دن میں کرونا وائرس کے 238 کیسوں کی تصدیق

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:13/03/2020 11:55
  • Reading time:1 mins read

دوحہ (ڈیسک) قطر میں ایک دن میں کرونا وائرس کے 238 کیسوں کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

قطر کی وزارتِ صحت کے مطابق یہ تمام افراد بھی اسی اقامتی کمپاؤنڈ میں رہ رہے ہیں جس میں کرونا وائرس کا شکار مذکورہ تین افراد رہ رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے:’’وزارتِ صحتِ عامہ یہ وضاحت کرتی ہے کہ نئے رجسٹر کیے گئے کیسوں کو کرونا کیس کا شکار ہونے والے پہلے تین مریضوں کی تصدیق کے بعد حفظ ماتقدم کے طور پر طبّی تنہائی اختیار کرنا چاہیے تھی۔‘‘ قطر نے گذشتہ سوموار کو چودہ ممالک سے آنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ان ممالک میں چین ، مصر ، بھارت ، ایران ، عراق ، لبنان ، بنگلہ دیش ، نیپال ، پاکستان ، فلپائن ، جنوبی کوریا، سری لنکا، شام اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔اس سے پہلے قطر ائیر ویز نے اٹلی کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کردی تھیں۔ قطر نے 29 فروری کو کرونا وائرس کے پہلے کیس کی اطلاع دی تھی۔ یہ قطری شہری ایران سے لوٹا تھا۔ قطر نے ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد وہاں سے اپنے تمام شہریوں کو نکال لیا ہے۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.