You are currently viewing قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے، شاہد آفریدی

قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے، شاہد آفریدی

کراچی (ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے سویڈن میں کتاب مقدس قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں
سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ قرآن پاک مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے جو ہمیں دیگر مذاہب کا احترام سکھاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ایسے واقعات کے سخت خلاف ہوں اور ان کے خلاف کھڑا ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں اسلامو فوبیا جیسے افعال ناقابل برداشت ہیں۔