You are currently viewing قدرتی آفات: پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت پردستخط

قدرتی آفات: پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت پردستخط

نتھیا گلی (ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کسی صورت بھی تناؤ نہیں چاہتا۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کیلیے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب نتھیا گلی میں ہوئی۔
وزیراعظم اور سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازئیوکاسیس بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے اور سوئس وزیر خارجہ نے یادداشت پر دستخط کیے۔
دونوں ممالک کےدرمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اہم قدم ہے۔
شہبازشریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دوست ملک سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہتے ہیں، سوئس وزیرخارجہ سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں تناؤ نہیں چاہتا بلکہ دنیامیں خوشحالی اورامن کا فروغ چاہتا ہے، تعلیم، آئی ٹی اور خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلیے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی اور جنگیں لڑنے میں اپنے وسائل ضائع کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ ماضی میں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
انھوں نے کہا کہ دوسرے فریق کو بھی یہی سوچ اپنانی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے سمیت دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.