تورغر (ڈیسک) تورغر پولیس نے خزانے کی تلاش میں قبرستان کھود کر بے حرمتی کرنے والے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق جدبا میں پولیس کو اطلاع ملی کہ چند اشخاص خزانے کی تلاش میں جدبا کے قبرستان کی بے حرمتی کر رہے ہیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان سے میٹل ڈیٹیکٹر اور دیگر آلات برآمد کیے ہیں۔
ملزمان کا تعلق سوات اور بٹگرام سے ہے۔