You are currently viewing قانون سے بالا کی جانے والی بھرتیوں پر سندھ حکومت کو نوٹس

قانون سے بالا کی جانے والی بھرتیوں پر سندھ حکومت کو نوٹس

کراچی (ڈیسک) عدالت عالیہ نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کی جانے والی بھرتیوں پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔
سندھ حکومت کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ سندھ حکومت من پسند افراد کو نوکریوں بانٹ رہی ہے، اس حوالے سے قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے جا رہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کی مدت 11اگست 2023 کو ختم ہورہی ہے ، اس سے قبل حکومت کا یہ عمل بددیانتی، قانون کی خلاف ورزی اور الیکشن سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے۔
ہائی کورٹ نے نے سماعت کے بعد سندھ حکومت کو مختلف محکموں میں بھرتیوں سے روک دیا اور ملازمتوں سے متعلق مختلف اشتہارات کو بھی معطل کردیا۔
معاملے پر مزید سماعت کے لیے عدالت نے سندھ حکومت و دیگر متعلقین کو 30اگست کے لیے نوٹس بھی جاری کردیے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.