کراچی (ڈیسک) قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی کی برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن آمد ، ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سے اظہار افسوس.
ڈپٹی ہائی کمیشن میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کیے، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کے توسط سے شاہی خاندان سے دکھ کا اظہار کیا، قائم مقام گورنر نے کہا کہ ملکہ الزبتھ نے نہایت مدبرانہ انداز میں برطانیہ کی قیادت کی ، ملکہ لزبتھ نے ہمیشہ پاکستان کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ۔ پاکستان خصوصاً سندھ کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔پاکستان کے عوام شاہی خاندان ، حکومت اور برطانوی عوام کے دکھ میں شریک ہیں ۔