You are currently viewing فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہوگئی

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہونے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1029 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 361 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 2315 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.