You are currently viewing فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 2200 روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 2200 روپے کا اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں آج 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں آج فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے جو ملکی تاریخ میں اب تک بلند ترین قیمت ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں آج 1887 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2ہزار 391 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا تھا ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.