You are currently viewing فیک نیوز سے برطانیہ میں فسادات، لاہور میں گرفتار فرحان آصف بری

فیک نیوز سے برطانیہ میں فسادات، لاہور میں گرفتار فرحان آصف بری

لاہور (نیوز ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور کی عدالت نے برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات کے کیس میں گرفتار ملزم فرحان آصف کو بری کردیا۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ مذکورہ فیک نیوز ملزم فرحان کی جانب سے شیئر ہونے سے پہلے ہی پھیل چکی تھی۔
تفتیشی افسر کے مطابق ہر طرح سے تحقیقات کی گئیں مگر ملزم کےخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔
عدالت کے سوال پر ملزم فرحان آصف نے بتایا کہ اس نے 6 گھنٹے بعد اس خبرکو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔
بعد ازاں عدالت نے ملزم فرحان آصف کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسے بری کردیا۔
یاد رہے لاہور پولیس نے برطانیہ میں ہنگاموں کا باعث بننے والی فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں فرحان آصف کو گرفتار کرکے اسے ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا۔
فیک نیوز میں یہ خبر دی گئی تھی کہ برطانوی شہر ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کو ہلاک کرنے والا شخص مسلمان تارک وطن ہے جبکہ حقیقت میںواقعے میں ملوث ملزم کا تعلق روانڈا سے تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.