You are currently viewing فیفا ورلڈ کپ کے آغاز اب 20نومبر سے ہو گا

فیفا ورلڈ کپ کے آغاز اب 20نومبر سے ہو گا

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:12/08/2022 13:51
  • Reading time:1 mins read

زیورخ (ڈیسک) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے تصدیق کی ہے کہ 2022 کا ورلڈ کپ منصوبہ بندی کے مطابق اصل تاریخ سے ایک دن پہلے شروع ہو گا تاکہ میزبان قطر کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ایکواڈور کا مقابلہ کرنے کی اجازت دی جا سکے۔

فیفا ورلڈ کپ کا پہلا میچ سینیگال اور ہالینڈ کے درمیان 21 نومبر کو طے تھا لیکن فیفا گورننگ باڈی کے انتظامی معاملات کے سیکشن کی جانب سے پہلا میچ قطر کو منتقل کرنے کا پروپوزل دیا گیا تھا۔تاہم اب 20 نومبر کو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ہوگی اور اسی روز قطر اور ایکواڈور کے درمیان ورلڈکپ کا ابتدائی میچ کھیلا جائے گا۔ یوں میزبان سائیڈ پہلے کھیلنے کی روایت کو بھی برقرار رکھے گی اس کے ساتھ ہی افتتاحی تقریب کو بھی 20 نومبر کو ایک دن قبل ہوگی۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 مقامی اور بین الاقوامی شائقین کے لیے ایک اور بھی بڑے جشن کے ساتھ شروع ہو گا کیونکہ میزبان ملک قطر اب اتوار 20 نومبر کو ایکواڈور کے خلاف کھیلے گا۔ فیفا ورلڈ کپ کے آغاز کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ ایک مکمل مشاورتی عمل اور اہم سٹیک ہولڈرز اور میزبان ملک کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔فیفا کے مطابق تبدیلی سے کھلاڑیوں کی نقل و حرکت کی تاریخوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور ہالینڈ کے خلاف سینیگال کا میچ اب 21 نومبر دوپہر کو کھیلا جائے گا، کیونکہ نئے شیڈول کے مطابق چار کے بجائے صرف تین میچ ہی کھیلے جائیں گے۔انگلینڈ کا ایران کے ساتھ گروپ بی کا میچ، جو 21 نومبر کو کھیلا جا رہا ہے، متاثر نہیں ہوا، جیسا کہ ویلز کا پہلا میچ اسی تاریخ کو امریکہ کے خلاف ہوگا۔فیفا کونسل کے بیورو کے متفقہ فیصلے کے بعد، چار سالہ ایونٹ مقامی اور بین الاقوامی شائقین کے لیے ایک اور بھی بڑے جشن کے ساتھ شروع ہو گا۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 9دسمبر سے شروع ہوگا جو 10 دسمبر کو ختم ہوگا، اس کے بعد میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔