سینٹ پیٹرگ برگ(ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2018 کے پہلے سیمی فائنل میں آج فرانس اور بیلجیئم آمنے سامنے ہوں گے ، میچ پاکستان و قت کے مطابق رات 11 بجے کھیلا جائے گا ۔
روس میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار ٹاپ ٹیموں فرانس، انگلینڈ، بیلجیئم اور کروشیا نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں فرانس نے یوروگوئے، انگلینڈ نے سویڈن، بیلجیئم نے فیورٹ برازیل اور کروشیا نے میزبان روس کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ آج منگل سے شروع ہو گا، پہلے سیمی فائنل میں فرانس کو بیلجیئم کا چیلنج درپیش ہو گا
سینٹ پیٹرزبرگ میں سیمی فائنل کا آغاز فرانس فیورٹ کے طور پر کرے گا، اسے یقین ہے کہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی موجودگی سے وہ یورو 2016 کے بعد کسی بڑے ایونٹ کے فائنل میں لازمی جگہ بنالے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پانچویں مرتبہ سیمی فائنلزکی چاروں ٹیموں کا تعلق یورپ سے ہی ہے۔