You are currently viewing فیفا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، سعودی ٹیم نے ارجنٹائن کو ہرادیا، ولی عہد نہال

فیفا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، سعودی ٹیم نے ارجنٹائن کو ہرادیا، ولی عہد نہال

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کھیل
  • Post last modified:22/11/2022 20:14
  • Reading time:1 mins read

قطر (ڈیسک) قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 گول سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔ سعودی عرب اور ارجنٹائن کے میچ کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ سعودی وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان نے خاندان کے افراد کے ہمراہ مملکت میں میچ دیکھا۔ قومی ٹیم کی فتح پر ولی عہد محمد بن سلمان نے سجدہ شکر ادا کیا۔ سعودی خبر رساں ادارے نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے جشن منانے کی تصاویر جاری کی ہیں۔