You are currently viewing فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم نے کینیڈا کو ایک صفر سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم نے کینیڈا کو ایک صفر سے شکست دے دی

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کھیل
  • Post last modified:24/11/2022 13:07
  • Reading time:1 mins read

دوحہ (ڈیسک):بیلجیم نے کینیڈاکو 22 ویں فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ایف کے پہلے میچ میں ہرا کر میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔
بیلجیم نے سخت مقابلے کے بعد کینیڈین حریف ٹیم کو 0-1 گول سے شکست دی اور گروپ ایف میں تین قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔مچی باتشوائی نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
احمد بن علی سٹیڈیم، الریان میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کی بارہویں میچ میں گروپ ایف کی ٹیمیں بیلجیم اور کینیڈا آمنے سامنے تھیں جس میں بیلجیم کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد کینیڈا کی ٹیم کو 0-1 گول سے شکست دے دی۔
بیلجیم کی ٹیم کے کھلاڑی مچی باتشوائی نے میچ کے 44 منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی ۔ کینیڈین ٹیم نے میچ میں گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکی۔
کینیڈا کے کھلاڑی رچی لاریہ کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔