You are currently viewing فیفا ورلڈ کپ : اسپین اور جرمنی ایک دوسرے کیخلاف 1-1گول ہی کر سکے

فیفا ورلڈ کپ : اسپین اور جرمنی ایک دوسرے کیخلاف 1-1گول ہی کر سکے

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کھیل
  • Post last modified:28/11/2022 11:33
  • Reading time:1 mins read

دوحا (ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ ای میں اسپین اور جرمنی کے درمیان میچ کھیلا گیا، دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک گول ہی کر سکیں اور ایک دوسرے کو شکست سے دوچار کرنے کی خواہش دم توڑ گئی۔
میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے سر توڑ کوشش کی لیکن کوئی گول نہ کر سکیں۔ دوسرے ہاف میں میچ کے 62ویں منٹ میں اسپین نے پہلا گول کر دیا اور اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی۔
جواباً جرمنی نے جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے کھیل کے 83ویں منٹ میں ایک گول کر دیا اور اسپین کی ایک گول کی برتری سے محروم کر دیا۔ پورے میچ میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول کر سکیں، اس طرح میچ برابری پر ختم ہوا۔
میچ برابر ہونے کا سب سے زیادہ فائدہ جرمنی کو ہوا کہ وہ ایونٹ میں باہر ہونے سے محفوظ رہا۔ کیونکہ گروپ ای میں جرمنی ابھی تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکا اور چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ جب کہ اسپین کا گروپ میں پہلا نمبر ہے۔ دوسرے پر جاپان اور تیسرے پر کوسٹاریکا موجود ہیں۔