دوحا (ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں افریقی چیمپئن سینیگال نے قطر کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر ان کے اگلے مرحلے تک رسائی کو دشوار بنا دیا ہے، یہ میزبان ملک قطر کی مسلسل دوسری شکست ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے آغاز میں ہی تیزی دکھائی دی اور پہلے ہاف کے اختتام سے چار منٹ قبل سینیگال کے بولہایا دیا نے گول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی پہلے ہاف کے اختتام تک سینیگال کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی ، قطر کی ٹیم جس نے دوسرے ہاف میں گول اسکور کرنے کی کوششوں کا آغاز تاہم ان کی کوششوں کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب سینیگال کے اسٹرائیکر فمارا ڈیڈہیو نے اپنی ٹیم کیلیے دوسرا گول اسکور کرتے ہوئے مقابلہ دو صفر کردیا اس کے بعد قطر کی ٹیم نے سینیگال کیخلاف جارحانہ کھیل کا آغاز کیا اور بالآخر انہیں 78 ویں منٹ میں اس وقت کامیابی ملی جب محمد منتاری نے قطر کیلیے گول اسکور کرتے ہوئے مقابلہ دو ایک کردیا، اس بعد قطر کی ٹیم مقابلہ برابر کرنے کیلیے جستجو میں رہی مگر میچ کے 84ویں منٹ میں سینیگال کے بمبا ڈئینگ نے اپنی ٹیم کیلیے تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے قطر کی جیت کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا، فائنل وسل تک اسکور تین ایک رہا اس شکست کے بعد میزبان قطر کی ٹیم اپنے گروپ میں سب سے نیچے چلی گئی ہے اور اب اس کے آگے بڑھنے کیلیے ضروری ہے کہ آج گروپ میں ہونے والے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم ایکواڈور کیخلاف میچ میں کامیابی حاصل کرے۔
فیفا ورلڈ کپ، قطر کو سینیگال سے شکست، اگلے مرحلے تک رسائی کا سفر مشکل ہوگیا
- Post author:Umer Khan
- Post published:25/11/2022 21:01
- Post category:دنیا / کھیل
- Post last modified:25/11/2022 21:03
- Reading time:1 mins read
Tags: Fifa World Cup 2022, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, Qatar Doha, Qatar vs Senegal, Senegal won