You are currently viewing فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی قائم

فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی قائم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی سفارش کرے گی کہ فیض آباد دھرنےکی تحقیقات کے لیے نیا کمیشن بنانا چاہیے یا نہیں؟ کابینہ کمیٹی 2ہفتے میں اپنی سفارشات دے گی۔
کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کمیٹی اگر نیا کمیشن بنانےکی سفارش کرتی ہے تو ٹی او آرز کا تعین بھی کرے گی، کابینہ کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کریں گے۔
وزیر داخلہ، وزیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اٹارنی جنرل اور سیکریٹری قانون کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.