You are currently viewing فیصل جاوید نے عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا، وارنٹ گرفتاری منسوخ

فیصل جاوید نے عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا، وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے صحافی کو دھمکی دینے کے کیس میں سینیٹر فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کےخلاف صحافی کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں فیصل جاوید اپنے وکیل سردار مصروف کے ہمراہ پیش ہوئے۔
فیصل جاوید نے عدالت کے سامنے خود کو سرنڈر کیا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ عدالت نے فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔
فیصل جاوید کے خلاف 2022 میں تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.