You are currently viewing فیصل آباد: حجام کی دکان میں اے سی پھٹنے سے زخمی 5 افراد چل بسے

فیصل آباد: حجام کی دکان میں اے سی پھٹنے سے زخمی 5 افراد چل بسے

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں 4 روز قبل حجام کی دکان میںایئر کنڈیشنر پھٹنے سے زخمی 6 افراد میں سے 5 دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں عثمان، علی رضا، نبیل، علی انور اور حسنین شامل ہیں۔
تمام نوجوان حمام میں بیٹھے تھے کہ اچانک اے سی دھماکے سے پھٹ گیا۔
اے سی پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی اور موجود تمام نوجوان جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔
جاں بحق نوجوانوں کا تعلق ایک ہی محلے سے تھا، تمام افراد کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.