اسلام آباد(ڈیسک)اداکار فیروز خان اور اداکارہ ثناجاوید کے ڈرامے اے مشت خاککا ایک سین سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گیا۔
ڈرامہ کی سولہویں قسط میں فیروز خان کے دو سین زیر بحث آ رہے ہیں جن کی وجہ سے شایقین نے فیروز خان کو اوور ریٹڈ اور اوور ایکٹنگ کرنے والا قرار دے دیا ہے۔مذکورہ مناظر میں فیروز خان انتہائی چیخ کر غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور شائقین کے مطابق ان کی ایکٹنگ اس موقع پر سوالیہ نشان بن گئی ہے کیونکہ چیخنا چلانا کو ئی ایکٹنگ نہیں بلکہ وہ اوور ایکٹنگ کے مرتکب ہوئے۔ سینیئر اداکار زبیر اکرم نے بھی اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی نوجوان کا اپنے والدین یا بیوی کے سامنے غصے میں چیختے ہوئے دکھانا نہ صرف غیر مناسب ہے بلکہ نئی نسل کو اس سے غلط تاثر ملتا ہے۔