تہران (ڈیسک) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں ویلز کو ہرانے کی خوشی میں ایران نے 709 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کی عدلیہ کے آن لائن پورٹل ’میزان‘ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ فٹ بال ورلڈ کپ میں ایران کی فتح کے بعد ملک کی مختلف جیلوں میں قید 709 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ رہائی پانے والوں میں حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار افراد بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایران نے ویلز کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی تھی۔

فٹبال ورلڈ کپ: ویلز کو ہرانے کی خوشی، ایران نے 709 قیدیوں کو رہا کردیا
- Post author:Umer Khan
- Post published:29/11/2022 16:45
- Post category:دنیا / عدالت / کھیل
- Post last modified:29/11/2022 16:45
- Reading time:1 mins read
Tags: FIFA world cup, Iran vs Wales, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, Release the Prisoners, The Joy Of Winning