You are currently viewing فوڈ پانڈا نے معاشرتی فلاح و بہبود کیلئے 12 ممالک میں 35 ملین ڈالر خرچ کئے

فوڈ پانڈا نے معاشرتی فلاح و بہبود کیلئے 12 ممالک میں 35 ملین ڈالر خرچ کئے

اسلام آباد(ڈیسک)فوڈ ڈیلیوری ایپ فوڈ پانڈا نے پاکستان سمیت 12 دیگر ممالک میں معاشرتی فلاح و بہبود، مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز(ایم ایس ایم ایز) کی ڈیجیٹلائزیشن اور رائیڈرز کی پیشہ وارانہ تربیت پر 35 ملین ڈالر خرچ کئے ہیں۔

فوڈ پانڈا ایپ کی مالک کمپنی کی جانب سے پانڈا پرپز رپورٹ 2021 کے مطابق کمپنی کے اس اقدام سے ایشیا کے خطے میں سماجی و معاشی اور ماحولیاتی استحکام میں مدد ملے گی۔ کمپنی نے ڈیلیوری رائیڈرز، تاجروں اور صارفین کیلئے پاکستان سمیت بنگلہ دیش، کمبوڈیا، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا اور خطے کے دیگر 12 ممالک میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے ہیں اور بالخصوص ایم ایس ایم ایز کی ڈیجیٹلائزیشن کے تحت ان کی آمدنی میں اضافہ پر خصوصی توجہ دی ہے۔ کمپنی کے ہوم شیف پروگرام کے تحت پاکستانی خواتین کی آمدنی میں اضافہ اور گزشتہ سالوں کے مقابلہ میں خواتین رائیڈرز کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت فوڈ پانڈا کے ساتھ رجسٹرڈ ہوم شیف خواتین کی تعداد 1500 سے تجاوز کر چکی ہے۔ مزید برآں رواں سال 2022 کے دوران بھی کمپنی سماجی و اقتصادی فلاح و بہبود سمیت خواتین کے آمدن کے ذرائع بڑھانے کے حوالے سے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔