You are currently viewing فوری الیکشن نہ ہوئے تو سخت فیصلے بھی کرسکتے ہیں، فضل الرحمن

فوری الیکشن نہ ہوئے تو سخت فیصلے بھی کرسکتے ہیں، فضل الرحمن

کوئٹہ (ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر بازاری قسم کے لوگ حکمرانی کر رہے ہیں اگر فوری الیکشن نہ ہوئے تو سخت فیصلے بھی کرسکتے ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایک سال میں ملکی بحران میں اضافہ ہوگیا، ملکی معیشت کی صورتحال خطرناک ہے اور تمام ادارے ناکام ہوچکے ہیں، ملک کی انڈسٹری اور کاروباری طبقہ سرمایہ باہر لے جانے کا سوچ رہا ہے، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے جب کہ عام آدمی روٹی اور سبزی بھی نہیں خرید سکتا، کیا حکمرانوں کو گوربا چوف بننے کا شوق ہے؟

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دوسروں کو مافیا کہنے والے خود مافیا ہیں، ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں، اگر عوام کے اس مطالبے سے انحراف کیا گیا تو مزید سخت فیصلے بھی کیے جاسکتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ملک پر بازاری قسم کے لوگ حکمرانی کر رہے ہیں، چین سے ہماری 70 سالہ دوستی ہے اس دوستی کو اس وقت دھچکا پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ڈاکٹروں کے کہنے پر علاج کے لیے بیرون ملک گئے تھے اور اب ان ہی کے کہنے پر واپس آئیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.