خیبر (ڈیسک) سیکیورٹی فورسز اور شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز نے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گرد کمانڈر کفایت عرف تور عدنان سمیت 3دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں کے علاوہ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
شعبہ تعلقات عامہ پاک فوج نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔