ممبئی (ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ فوربس کی امیر ترین بھارتی شخصیات کی پہلی 5 پوزیشن میں اپنا نام دیکھ کر ایسا لگا کہ یہ ایک مذاق ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فیس بک پر فوربس کی امیر ترین بھارتی شخصیات کی پہلی 5 پوزیشن میں جگہ بننے کے متعلق اپنے احساسات کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے اور میری ٹیم کو فوربس کی امیر ترین بھارتی شخصیات کی ٹاپ 5 فہرست کی ای میل موصول ہوئی جس میں میرا نام ہونے کی تصدیق کی گئی تو میں نے وہ ای میل یہ سوچ کر دوبارہ پڑھی کہ کوئی مذاق کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے اس فہرست میں اپنا نام دیکھنا باعث فخر ہے کیونکہ یہ کوئی آسان نہیں تھا اس کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون 2018ء میں 112.80کروڑ کی آمدنی حاصل کرنے پر فوربس انڈیا کی امیر ترین بھارتی شخصیات کی ٹاپ 5فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔