لاہور (ڈیسک) نئے آرمی چیف اور نئے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ فوج کی نئی قیادت سے ہماری توقع ہے کہ آئینی حقوق کی بحالی میں کردار ادا کرے گی، فوج کی نئی قیادت سے توقع ہے جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف مقرر ہونے پر جنرل عاصم منیر کے لیے تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ 8 ماہ کے واقعات نے واضح طور پر ملک میں تفریق پیدا کی، 8 ماہ میں جو اقدامات کیے گئے ان سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچا۔

فوج کی نئی قیادت آئینی حقوق کی بحالی میں کردار ادا کریگی، پی ٹی آئی
- Post author:Umer Khan
- Post published:24/11/2022 21:41
- Post category:پاکستان / سیاست / لاہور
- Post last modified:24/11/2022 21:41
- Reading time:1 mins read
Tags: imran khan, lahore, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, pti