You are currently viewing فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے، ترجمان پاک فوج

فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے ۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ سانحہ 9 مئی کو نہ بھلایا جائے گا اور نہ ہی ملوث عناصر کو معاف کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی فیصلہ سازی میں مکمل ہم آہنگی اور شفافیت ہے، تمام ملوث کرداروں کو آئین پاکستان اور قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔
اس عمل کو انجام تک پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے اور یہ جاری رہے گا، فوج میں خود احتسابی کا عمل بغیر کسی تفریق کے کیا جاتا ہے۔
فوج نے اپنی روایات کے مطابق خود احتسابی مرحلے کو مکمل کرلیا۔
ان کا کہنا تھاکہ اس وقت ملک بھر میں 17 اسٹینڈنگ کورٹس کام کررہی ہیں، ملٹری کورٹس 9 مئی کے بعد وجود میں نہیں آئیں، پہلے سے موجود اور فعال تھیں، ثبوت اور قانون کے مطابق سول کورٹس نے ان کیسز کو ملٹری کورٹس منتقل کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ ثبوت دیکھنے کے بعد قانون کے مطابق سول کورٹس نے یہ مقدمات ملٹری کورٹس بھیجے ہیں، ان تمام ملزمان کو مکمل قانونی حقوق حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کو تمام حقوق حاصل ہیں اور انہیں اپیل کا بھی حق حاصل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آرمی ایکٹ قانون اور آئین کا کئی دہائیوں سے حصہ ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.