You are currently viewing فواد کے الزامات جھوٹ، آٹا تقسیم کے دوران تین لوگ جاں بحق ہوئے، عامر میر

فواد کے الزامات جھوٹ، آٹا تقسیم کے دوران تین لوگ جاں بحق ہوئے، عامر میر

لاہور (ڈیسک) فواد چوہدری کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، آٹے کی تقسیم کے دوران 20 افراد کی ہلاکت کا دعوی مضحکہ خیز ہے۔
ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے حسب روایت اپنے کپتان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جھوٹ کا سہارا لے کر حکومت پنجاب کی مفت آٹا سکیم کو داغدار کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پنجاب میں آٹے کی تقسیم کے دوران صرف تین لوگ بھگدڑ مچنے سے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ باقی چار لوگ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جان کی بازی ہارے ہیں، ان میں سے بھی دو کا انتقال اسپتال میں اور دو کا گھر میں ہوا ہے۔
نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ فواد چوہدری کی جھوٹ کی دکان اب نہیں چل پائے گی اور کم از کم رمضان میں ہی خدا کا خوف کرتے ہوئے فواد اینڈ کمپنی کو جھوٹ بولنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
عامر میر نے کہا کہ خان صاحب اور ان کے ساتھیوں میں بڑھ چڑھ کر جھوٹ بولنے کا مقابلہ ہے مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستانی عوام جھوٹ اور سچ کا فرق اچھی طرح جان چکے ہیں ،اب فواد جیسوں کے لیے عوام کو گمراہ کرنا ممکن نہیں ہے۔
عامر میر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں مستحقین میں مفت آٹے کی تقسیم کامیابی سے جاری ہے اور اب تک 2 کروڑ 11 لاکھ سے زائد مستحقین میں مفت آٹا تقسیم ہو چکا ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.