You are currently viewing فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کیلیے عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کیلیے عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

لاہور (ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے نام خط لکھ دیا۔
عمران خان نے خط میں دوران حراست فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے اعظم سواتی اور شہباز گل پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ دیا۔ خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل کی گئی۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ زیر حراست افراد پر تشدد یا وقار کے خلاف اقدامات آئین کی خلاف ورزی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7