ایمسٹرڈیم (ڈیسک) ہالینڈ کی مایہ ناز کمپنی فلپس نے پیداواری اخراجات میں کمی کیلیے دنیا بھر میں اپنے 6 ہزار ملازمین کو فارغ کر نے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق فلپس کو گزشتہ سال اپنی مصنوعات کی مجموعی فروخت میں 6.1 ارب یوروز کا نقصان اٹھانا پڑا جس پر کمپنی نے کہا ہے کہ وہ سال رواں کے دوران دنیا بھر میں اپنے 6 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ان ملازمین میں 1100 کا تعلق ہالینڈ میں قائم ایمسٹرڈیم اور آئنڈ ہوون کی شاخوں سے ہوگا۔
دنیا بھر میں فلپس الیکٹرونکس کے 80 ہزار ملازمین موجود ہیں جن میں سے 4 ہزار کو گزشتہ سال اکتوبر میں اخراجات میں کمی کے پیش نظر ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔